حیدرآباد ۔30 ستمبر (اعتماد نیوز) 2006 میں ممبئی میں سلسلہ وار بم دھماکوں کے الزام میں آج ممبئی کی خصوصی عدالت نے سزائے موت کا فیصلہ سنایا۔ جملہ 12 افراد کو مجرم قرار دیا
گیا اور ان میں سے پانچ کو سزائے موت دینے عدالت نے اپنا فیصلہ سنایا ۔ 2006 یکم جولائی کو ممبئی میں محض 11 منٹ کے وقفہ کے ساتھ 7 بم دھماکے ہوئے ۔ ان دھماکوں کی زد میں آکر جملہ 188 افراد ہلاک ہوئے۔ اور 800 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔